دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس نے جہاں کاروبارمتاثر کیے وہیں کھیل کے میدانوں میں بھی ویرانی چھا گئی

کرکٹ کے میچز منسوخ ہونے سے کئی کھلاڑیوں کو بھی معاوضہ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے

کورونا وائرس کے پھیلاو نے جہاں کاروبارمتاثر کیے ہیں وہیں کھیل کے میدانوں میں بھی ویرانی چھائی ہوئی ہے۔۔

کورونا سے ورلڈ چیمپین انگلینڈ کے بین اسٹوک سمیت کھلاڑیوں کو چار کروڑ تک کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔

کاروبار متاثر ہیں۔ تو کھیل کے میدانوں پر بھی خزاں چھائی ہوئی ہے۔۔

کرکٹ کے میچز منسوخ ہونے سے کئی کھلاڑیوں کو بھی معاوضہ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔۔

کورونا وائرس سے پیدا شدہ مالی بحران کے باعث جوئے روٹ ،

بین اسٹوک اور جاز بٹلر سمیت کھلاڑیوں کو چار کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ ہونے کے بعد پروفیشنل کھلاڑی مئی تک کسی بھی گیم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔۔

جون اور اگست میں طے شدہ برطانیہ کی ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف

ہوم ٹیسٹ سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر بھی کالے بادل منڈلا رہے ہیں۔

About The Author