لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی کٹ تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹرزکہتے ہیں کہ ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی کٹ کی منظوری دے دی ہے۔
یو ایچ ایس کے ڈاکٹر خرم شہزاد کے مطابق ایک پروٹیکشن کٹ ساڑھے 5 سو روپے میں تیار ہوگی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کو کٹس کی پہلی کھیپ آج موصول ہوگی۔ جسے کل ہیلتھ اسٹاف میں تقسیم کیا جائے گا۔
ڈاکٹر خرم نے بتایا کہ کٹس کا رجسٹریشن فارم جاری کرنے کے بعد صرف دو گھنٹوں میں ایک لاکھ انیس ہزار آٹھ سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری