دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا میں کورونا سے اموات بڑھنے لگیں، امریکی صدر کی صحافیوں سے لڑائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

ٹرمپ نے سوالات کرنے والی صحافی کو بُرا رپورٹر قرار دیتے ہوئے لوگوں میں سنسنی پھیلانے کا الزام لگا دیا

امریکا میں کورونا سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں امریکی صدر کی صحافیوں سے ناراضگی بھی جاری ہے۔

اقتدار میں آنے کے بعد ہی سے صدر ٹرمپ کے میڈیا اور صحافیوں سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے۔

کورونا پر پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ رپورٹر پر برس پڑے ۔

ٹرمپ نے سوالات کرنے والی صحافی کو بُرا رپورٹر قرار دے دیا اور کہا کہ تم جیسے صحافیوں کی وجہ سے لوگ میڈیا پر بھروسہ نہیں کرتے۔

اس سے پہلے امریکی صدر نے شہریوں کو کورونا وائرس کا علاج ملیریا کی دوا سے کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر صحافی کی جانب سے سوال کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ آگ بگولا ہوگئے۔

ٹرمپ نے نیوز چینل این بی سی اور صحافی پر سنسنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔

About The Author