نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: فلاحی ادارے چھیپا ویلفئیر نے بھی میتیں رکھنے والے سرد خانے بند کردئے

شہری تدفین تک اپنے پیاروں کی میتیں محفوظ رکھنے کے لئے بھی پریشان ہوگئے ہیں

کراچی: کورونا وائرس کا خوف سب کے ذہنوں پر طاری ہے، ایدھی فاونڈیشن کے بعد کراچی کے دوسرے بڑے فلاحی ادارے چھیپا ویلفئیر نے بھی شہریوں سے سرد خانے میں میتیں رکھنے سے معذرت کرلی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں اور رضاکاروں کی صحت اولین ترجیح ہے اس ہی لئے عارضی طور پر میتوں کو غسل و کفن دینے کی سہولت بھی بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب شہری بھی انتقال کرجانے والے اپنے پیاروں کی میتیں غسل وکفن کے لئے مذکورہ اداروں کے پاس پہنچ تو رہے ہیں مگر انتظامیہ کے انکار پر پریشانی کے عالم میں لوٹ جاتے ہیں۔

فلاحی اداروں کی انتظامیہ کی شہریوں سے اپیل ہے کہ انتقال کرجانے والے افراد کی میتوں کو حالات کے پیش نظر گھر میں ہی غسل وکفن دے کر جلد تدفین کا عمل کردیں۔

About The Author