دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تمام اقامہ ہولڈرز جو سفری پابندیوں کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ان کے لئے سعودی عرب کی طرف سے ایگزٹ ری انٹری میں توسیع کی یقین دہانی

وہ تمام افراد جن کے دوران چھٹی ویزوں کی مدت ختم ہوگئی ہے ان کی واپسی کو بھی ممکن بنایا جاے گا ۔

سعودی عرب : سعودی عرب کی جانب سے کررونا وائرس سے بچاو کے لئے سفری پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے افراد مقررہ وقت پر واپس نہیں پہنچ سکے تھے۔

ان تمام افراد کے لئے سعودی محکمہ پاسپورٹ اور سعودی وزارت داخلہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کررونا وائرس کی وبا میں کمی آتے ہی سفری پابندیاں ہٹا لی جا ہیں گی۔

اور خودکار نظام کے تحت اقامہ ہولڈرز کی ایگزٹ ری انٹری میں توسیع کر دی جاے گی۔

وہ تمام افراد جن کے دوران چھٹی ویزوں کی مدت ختم ہوگئی ہے ان کی واپسی کو بھی ممکن بنایا جاے گا ۔

تاہم سعودی اداروں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیسے ہی حالات نارمل ہوتے ہیں اقامہ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے واضع کردہ طریقہ کار کا اعلان بھی کر دیا جاے گا۔

About The Author