لندن: دنیا کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا جبکہ براعظم یورپ کا واحد اور انوکھا ملک بیلا روس جہاں کورونا وائرس سے ہنگامی حالات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو نے اعلان کیا ہے ہے کورونا وائرس سے ڈر نے کی ضرورت نہیں لوگ اپنے معمولات زندگی نارمل انداز میں جاری رکھیں۔
کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کوئی احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہیں۔
ملک کی سرحدیں بھی بند نہیں کی جائے گیں۔
لوگ دہشت زدہ نہ ہوں۔پریشانی اور ذہنی دباو وائرس سے زیادہ خطرناک خوف ہراس اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائیاں کی جارہی ہیں۔
بیلاروس میں اجتماعات،سکول اور سینما گھروں پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔
بیلا روس واحد ملک جس نے فٹ بال کے مقابلے بھی منسوخ نہیں کئے ہیں۔بیلاروس میں عوام دنیا میں کورونا وائرس کی تبا کاریوں پر محتاط ہوچکے۔
گھروں سے کم نکلنا اور سماجی رابطہ میں فاصلہ رکھے ہوئے ہیں۔بیلا روس میں اب تک 86 افراد متاثر اور 2 افراد جان بحق ہوچکے۔بیلا روس میں لوگوں کی سکریننگ کا منظم انتظام کیا گیا ہے۔
بیلا روس یورپ کا واحد ملک جہاں موت کی سزا کا قانون ابھی تک موجود ہے۔بیلاروس واحد ملک جہاں کے احکام کو کورونا وائرس کی وبا کی کوئی پروا نہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس