کراچی: کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے ایک مریض کے والد نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے خط لکھ کر اظہار تشکر کیا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کی جانب سے ٹوئٹ میں صحتیاب ہونے والے مریض کے والد کا خط شیئر کیا گیا جس میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خدمات کو خوب سراہا۔
“We Pakistanis can defeat this menace with our resilience, courage & collective efforts in enforcing preventive measures; most important of which are maintaining personal hygiene & social distancing” writes the father of a recovered patient of corona virus to CM Sindh pic.twitter.com/Lc0rxRK0XB
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) March 28, 2020
صحتیاب ہونے والے مریض کے والد نے اپنے خط میں لکھا کہ ‘میرا بیٹا ایران میں زیارت کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا، اس خوفناک خبر کے بعد آپ کی حکومت کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے وہ قابل ذکر ہیں‘۔
خط میں والد نے کہا کہ وہ وزیر اعلی سندھ کے بے حد شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بیٹے کی بیماری کے تمام اخراجات اٹھائے۔
علاوہ ازیں والد نے محکمہ صحت اور تمام میڈیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس حوالے سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تمام پاکستانی اجتماعی کوششوں سے کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتے ہیں، خطرناک وباء سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے اور پاکستانی قوم کا اس وباء پر قابو پانا مشکل نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
علاوہ ازیں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 469 ہوگئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ