نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ ،اٹلی اور اسپین میں کورونا وائرس کی صورتحال

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے تین ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔ اعلان سے قبل ہی انہوں نے فیصلہ واپس لے لیا۔

امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ تئیس ہزار سے بڑھ گئی، امریکہ میں چین اور اٹلی سے بھی زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،

وبا سے بائیس سو سے زائد افراد دم توڑ گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک، نیو جرسی اور کونیکٹی کٹ میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے تین ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔ اعلان سے قبل ہی انہوں نے فیصلہ واپس لے لیا۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتیں دس ہزار سے بڑھ گئیں، چوبیس گھنٹے میں مزید آٹھ سو نواسی افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد دس ہزار تئیس تک پہنچ گئی، بانوے ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں اب تک بارہ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتیں چھ ہزار کے قریب پہنچ گئیں، تہتر ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اسپین کے وزیر اعظم نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ہسپانوی وزیراعظم کہتے ہیں، لاک ڈاؤن کے علاوہ کورونا سے بچاؤ کا اور کوئی طریقہ نہیں۔ شہریوں کو یہ مشکل دن ہمت کے ساتھ گزارنا ہوں گے

About The Author