کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کی تمام جیلوں میں موجود سزا یافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ملک سے بغاوت،قتل و غارت گری یا دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مقامی میڈیا کے مطابق صوبے کے جیلوں میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے محکمہ داخلہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کی قانونی تجاویز وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھیں جنھیں منظور کرلیا گیا ہے۔
ارسال کردہ تجاویز میں ضابطہ فوج داری کی مختلف دفعات کے تحت قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق منشیات ،نیب اور دیگر معمولی جرائم میں ملوث سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا اور قیدیوں کو ضمانتی بانڈز پر رہا کیا جائے گا۔ سزا یافتہ قیدیوں کو 4 مہینے کے لئے عارضی طور پر رہا کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ سے منظور کے بعد فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگا۔
صوبائی محکمۂ داخلہ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں 16 ہزار 24 قیدی موجود ہیں اور یہ تعداد جیلوں کی گنجائش سے زیادہ ہے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور