دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہبازشریف کی زیرصدارت طبی ماہرین، ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ

٭ شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو کورنٹین مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت طبی ماہرین، ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ

٭ ہسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیاجائے

٭ شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو کورنٹین مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے

٭ کورونا ٹیسٹنگ کو فوری طورپر مفت کیاجائے

٭ سرحد پار کرکے جو لوگ پاکستان آئے، ان کی فوری میپنگ کی جائے

٭ کتنے لوگوں کی سکریننگ ہوئی، کتنوں کو ٹیسٹ کیاگیا، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے

٭ حقائق چھپانا مسائل کا حل نہیں

٭ ڈاکٹرز اور پولیس کی تربیت کی جائے، کورونا مریضوں کو اچھوت نہ بنایا جائے

٭ کورونا مریضوں کا ہمدردی اور غم گساری سے علاج کیا جائے، ملزم والا برتاو نہ کیاجائے

٭ حکومت بتائے کہ روزانہ بنیادوں پر کتنے پاکستانیوں کی سکریننگ کی جارہی ہے؟

٭ یومیہ کتنے نئے کیس سامنے آرہے ہیں اور اموات کی شرح کیا ہے؟

٭ صحت عامہ فراہم کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس پلان شروع کیاجائے

٭ لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس پلان کے اخراجات حکومت ادا کرے

٭ پی ایم ڈی سی فوری بحال کی جائے

٭ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے تجزیہ کے لئے قائم ہونے والی لیبارٹریوں کو کورونا پی سی آر کٹس اور بائیو سیفٹی کیبنٹس فراہم کی جائیں

٭ اس تجویز سے کورونا کی ٹیسٹنگ کا عمل وسیع اور تیز کیاجاسکتا ہے، قوم کی جان بچائی جاسکتی ہے

٭ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کی کورونا کی موجودہ صورتحال میں کوئی تربیت نہیں

٭ نئی صورتحال میں مریضوں سے نمٹنے، مشینری اور اس کے استعمال سمیت دیگر متعلقہ امور کی فی الفور تربیت درکار ہے

٭ ہنگامی بنیادوں پر کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال، احتیاط، علاج، مشینوں کے استعمال اور ٹیسٹنگ سے متعلقہ امور کی تربیت کا پلان بنایا جائے

٭ فوری طورپر مشینیں اور دیگر طبی آلات دستیاب ہوبھی جائے تو بغیر تربیت ان سے موثر استفادہ ممکن نہیں ہوگا

٭ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے اورلیب اسسٹنٹس کی تربیت کے لئے چین کی حکومت سے مدد مانگی جائے

٭ پہلے مرحلے میں ماسٹر ٹرینرز تیار کئے جائیں جو اس عمل کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں

٭ ڈی ایچ کیوز میں بائیو سیفٹی لیول ٹو کٹس کی تبدیلی سے پی سی آر مشینوں کو استعمال میں لایاجاسکتا ہے

٭ حکومت ان تجاویز پر فوری توجہ دے

٭ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جائیں

٭ حفاظتی لباس سمیت دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے

٭ کورونا کے خلاف جنگ میں یہ ہماری فرنٹ لائن ہے

٭ اگر فرنٹ لائن سپاہ متاثر ہوئیں تو تباہی ہمارا مقدر بن جائے گی

٭ اجلاس میں ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر نعیم الدین میاں، سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کی شرکت

٭ ڈاکٹر سجاد رفیق، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سلمان حسیب، ڈاکٹرشبیر چوہدری بھی اجلاس میں شریک تھے

٭ ڈاکٹر نعمان چوہدری، پیرا میڈک ایسوسی ایشن کے ملک منیر، پروفیسر ڈاکٹر فیصل امین، نرنسنگ سٹاف اور طبی عملے کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

About The Author