نومبر 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے بروقت اقدامات سے تیس ملین افراد کو بچا سکتے ہیں

اموات اور متاثرین کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے حاضل شدہ معلومات کے مطابق رپورٹ مرتب کی ہے
کورونا وائرس سے بروقت اقدامات سے تیس ملین افراد کو بچا سکتے جس سے پچانوے فیصد افراد کی زندگیا محفوظ بنا سکتے ہیں۔
امپیریل کالج کی تحقیق سامنے آگے۔بروقت اقدامات نہ کئے تو پس ماندہ اور ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہونگے

ایمیریل کالج لندن نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات اور دنیا بھر میں اموات اور متاثرین کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے حاضل شدہ معلومات کے مطابق رپورٹ مرتب کی ہے

جس کی روشنی میں برطانیہ اور دیگر کرونا وائرس کی لپیٹ میں آئے 202 ممالک کو متنبہ کیا گیا ہے کہ

بروقت اور تیز ترین بچاو کے اقدامات اٹھانے پر 30 ملین سے زائد لوگوں کی جان بچائی جا سکتی ہے

اس طرح 95 فی صد لوگ محفوظ رہ سکیں گے –

رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جہاں صحت عامہ کی سہولیات ترقی یافتہ ممالک سے کم ہیں وہاں ایسے اقدامات تیزی سے کرنے کی اشد ضرورت ہے

جن کی مدد سے لوگوں کو گھروں تک محدود کیا جا سکے اور معاشرتی میل جول سے پرہیز کیا جا سکے رپورٹ میں پروفیسر نیل فرگوسن نے کہا ہے کہ

ہماری ریسرچ کے مطابق یہ مہلک وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور لوگوں کی جانوں کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں

اور جب تک کوئی ویکسین یا دوائی منظر عام پر نہیں آتی جس پر ایمیریل کالج لندن میں کام جاری ہے –

ان کا کہنا تھا کہ ہم کو لوگوں کو گھروں تک محدود رکھ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگیں۔

About The Author