دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس:سماجی رابطوں کی ایپس میں سب سے زیادہ استعمال واٹس ایپ کا دیکھا گیا ہے

اب تک واٹس ایپ کے استعمال میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سماجی رابطوں کی ایپس میں سب سے زیادہ استعمال واٹس ایپ کا دیکھا گیا ہے۔

نئے ڈیٹا اور کنسلٹنگ فرم کینٹر کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا نے جب سے پوری دنیا پر حملہ کیا اس وقت سے اب تک واٹس ایپ کے استعمال میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ ڈیٹا کے مطالعے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران صارفین نے واٹس ایپ پر ویڈیو چیٹ، کالز اور میسجنگ سروس کا استعمال زیادہ کر دیا ہے

جس کی ایک اہم وجہ لاک ڈاؤن کے سبب گھروں سے دفاتر کے کام کرنے کے لیے ایک دوسرے سے رابطہ کرنا ہے۔

About The Author