دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے متاثر

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خود کو آئسولیٹ کرلیا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ بھی مثبت آیا،بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگے۔بخار اور کھانسی کی علامات ظاہر ہوئیں جس کا ٹیسٹ کروایا تو کوویڈ -19 مثبت آیا۔کورونا وائرس کی علامات سنگین نہیں عام نوعیت کی ہیں ۔برطانوی وزیراعظم باپنی رہائش گاہ پر ہی قرنطینہ میں چلے گے دفتری امور دفتر سے ادا کریں گے

برطانوی وزیراعظم اعظم بورسن جانسن بھی کورونا وائرس کی مہلک وبا سے نہ بچ سکے۔ہلکے بخار اور کھانسی کی شکایت پر چیف میڈیکل آفیسر کی ہدایت پر کوویڈ -19 ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وڈیو بیان میں باقاعدہ اس کی تصدیق کر تے کہنا تھا انہیں سنگین نہیں ہلکی نوعیت کی علامات ہیں مگر وہ خود کو قرنطینہ میں لے جا رہے ہیں ۔ دفتری امور اب ٹین ڈاوننگ سے ادا کروں گا۔کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف،پولیس سمیت ہر فرد لڑ رہا ہے۔ہمیں ملکر کر کورونا وائرس کو شکست دینی ہیں
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خود کو آئسولیٹ کرلیا
کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ بھی مثبت آیا،بورس جانسن
ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حکومتی امور چلاوَں گا، بورس جانسن

About The Author