دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

متحدہ عرب امارات میں جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاو کا آغاز

ذرائع  کے مطابق ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا کا استعمال کیاجائے گا۔

کررونا وائرس سے بچاو کے لئے متحدہ عرب امارات میں جراثیم کش ادویہ کے چھڑکاو کا آغاز کیا جا رہا ہے

متحدہ عرب امارات نے ملک کے تمام شہروں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ اتوار کی شام 5 بجے تک گھروں میں رہیں

ذرائع  کے مطابق ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا کا استعمال کیاجائے گا۔

اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ کے تعاون سے ’قومی جراثیم کش پروگرام‘ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘۔وزارت نے کہا ہے کہ

’فیصلہ ہوا ہے کہ ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا استعمال ہفتہ وار تعطیل کے دوران یعنی جمعرات سے اتوار تک ہوگا‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ جرثیم کش قومی پروگرام کے دوران ملک کی اہم تنصیبات، پبلک مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ  کے علاوہ شاہراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں پر سپرے کیا جائے گا‘۔وزارت نے کہا ہے کہ

’اس دوران ٹریفک محدود اور عوامی ٹرانسپورٹ معطل کر دی جائے گی‘۔وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’جراثیم کش ادویہ کے استعمال کے دوران گھروں میں رہیں

اور انتہائی ناگزیر حالت کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں
وزارت نے کہا ہے کہ ’جرثیم کش ادویہ کے استعمال کے دوران صرف ان افراد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی

جو سرکاری یا عوامی بنیادی ضرورت کے اداروں کے ملازمین ہوں گے‘۔وزارت نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ

’جراثیم کش ادویہ جان لیوا نہیں علاوہ ازیں اس عرصے کے دوران سپر مارکیٹ، بقالے اور فارمیسی کھلے رہیں گے۔

About The Author