دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کےلیے خصوصی رعایت کا اعلان

امارات میں مقیم غیرملکیوں کے اقامے میڈیکل ٹیسٹ کے بغیر خود کار طریقے سے تجدید کر دیے

متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت’ وزارت صحت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے غیر ملکیوں کےلیے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت’ وزارت صحت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے غیر ملکیوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔

امارات میں مقیم غیرملکیوں کے اقامے میڈیکل ٹیسٹ کے بغیر خود کار طریقے سے تجدید کر دیے جائیں گے۔

الامارات الیوم کے مطابق خود کار نظام کے تحت غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ میں توسیع کر دی جائے گی-
انہیں طبی معائنےسے استثنی دے دیا گیا ہے-

نجی اداروں کے کارکنوں کے اقامے اور ورک پرمٹ خود کار نظام کے تحت جاری ہوں گے –  یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس  سے نمٹنے کے لیے سرکاری احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے-

امارات کی وزارت افرادی قوت و صحت اور شہریت  کے وفاقی ادارےکی جانب سے کہا گیاہے کہ

ان دنوں کسی بھی غیر ملکی کارکن کو امارات کی کسی بھی ریاست میں میڈیکل چیک اپ کے لیے جانا نہیں پڑے گا کیونکہ یہ تمام سینٹر عارضی طور پر بند کیے جارہے ہیں۔

About The Author