ہرنائی : گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔
سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے سینکڑوں مکانات اور دکانیں مہندم جبکہ ہرنائی قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر پل نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے ۔
محکمہ بی اینڈ آر کے ساتھ شاہراہ کی بروقت بحالی کیلئے بھاری مشنری موجود ہے نہ محکمہ کے ذمہ داران موجود ہے۔
ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ 22 میل و دیگر مقامات پر پل نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے۔
ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں پہاڑی سلسلوں میں پھنسی ہوئی ہے۔
شاہراہ کی بندش سے ٹرکوں میں لوڈ اشیاء خورنوش لہسن ۔ٹماٹر۔ کوئلہ و دیگر سبزیات کو نقصان پنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے ۔
محکمہ بی۔اینڈ آر کے پاس شاہراہ کی بروقت بحالی کیلئے مشنری موجود ہے نہ محکمہ کے ذمہ دمہ داران موجود ہیں لوگ اپنی مدد آپ امدادی کاروائی میں مصروف عمل ہیں۔
ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ کی بحالی کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں ، زمینداران ودیگر کا مطالبہ کیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،