کوئٹہ میں کرونا وائرس کے باعث جزوی لا ک ڈاون جاری ہے۔
شہر کی بیشترسڑکوں پر انتہائی کم ٹریفک دیکھنے میں آرہی ہے تاہم کہیں پر زیادہ رش بھی دکھائی دے رہا ہے۔
شہریوں نے جمعہ کی نماز بھی گھروں میں ادا کی ہے۔ صوبائی حکومت نے شہریوں کے نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے پر پابندی لگا ئی ہوئی ہے ۔اس پابندی کا اطلاق 4 اپریل تک رہے گا۔ مگریہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام مساجد کھلی رہیں گی تین سے پانچ افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے۔
دوسری طرف لاک ڈائون کے باعث فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دیگر اشیائے ضرورت کی چیزیں بھی سستی ہونی چاہئیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب مارکیٹ میں چیزیں زیادہ ہوں تو پھر عام دکانوں میں بھی اس کی قیمت کم ہو جاتی ہیں لیکن اگر منڈی میں چیزیں کم ہوں تو ریٹ بڑھنے کے باعث اس کا اثر براہ راست صارفین پر ہوتا ہے –
شہریوں نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ سے مذید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ اشیائے خورو نوش کی قیمتیں اپنی سطح پر برقرار رہ سکیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری