دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کر لی

این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کر لی۔ این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

فنڈز لاجسٹک اور ضروری بنیادی سامان کےلیے فوری فراہم کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے فاٹا میں نادرا منصوبے کے لئے ضمنی گرانٹ منظور کر لی ۔

پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ۔

وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس اور نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج پر کمیٹی قائم کردی گئی۔

روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او اور تیل کمپنیوں کو خسارے کے معاملے پر مہلت مانگ لی گئی ۔

About The Author