دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ اور شمالی امریکہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر پی آئی اے نے خصوصی پروازیں منسوخ کردیں

مسافر مزید رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر رابطہ کر کے فضائی آپریشن کی بحالی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے مطابق صحت اور سیکورٹی کا بغور جائزہ لینے کے بعد مخدوش صورتحال کی وجہ سے شہریوں کی صحت اور سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔

جس کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کے روز ٹورنٹو ، لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پلان کی گئی خصوصی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پی آئی اے اپنے مسافروں اور کریو کی حفاظت اور صحت کو مقدم رکھتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی صورتحال کی وجہ سے مشکلات دنیا بھر کی حکومتیں اس عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی مسلسل تبدیل کر رہی ہیں تاکہ اپنے عوام کو اس سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مسافر مزید رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر رابطہ کر کے فضائی آپریشن کی بحالی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے عوام سے درخواست کی کہ وبا سے بچاؤ اور اپنی حفاظت کے پیش نظر گھروں کے اندر قیام کریں۔ پی آئی اے کے کارکنان آپ کے لئے دعا گو ہیں۔

About The Author