دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے پیش نظر جامع ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا

مرکزی بینک کے ریلیف پیکج کے تحت بینکوں کو قرض دینے کے لئے آٹھ سو ارب روپے کی اضافی رقم دستیاب ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے پیش نظر جامع ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کے ریلیف پیکج کے تحت بینکوں کو قرض دینے کے لئے آٹھ سو ارب روپے کی اضافی رقم دستیاب ہوگی۔

پیکیج سے انفرادی قرض داروں، کسانوں، ایس ایم ایس، کاروباری اداروں کو مالی امور میں مدد ملے گی ۔

بینکوں ریٹیل ایس ایم ایز کو اضافی قرضوں کی فراہمی کی ترغیب دینے کے لیے ریگولیٹری ریٹیل حد اٹھارہ کروڑ روپے تک بڑھادی گئی ہے۔

انفرادی طور پر قرض لینے والوں کے لیے قرض کی حدود میں ایک سال کا اضافہ کردیا گیا۔

صارف قرضوں کے لیے بوجھ کا تناسب پچاس سے بڑھا کر ساٹھ فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس طرح تئیس لاکھ افرا کو بینکوں سے مزید قرضے لینے کا موقع ملے گا۔

بینک اور ترقیاتی مالیاتی ادارے قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگی ایک سال کے لیے ملتوی کردیں گے۔

قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ اور ری شیڈولنگ کے ضوابط میں 31مارچ 2021 ء تک عارضی نرمی کردی گئی ہے۔

بینکوں کو قرض لینے والوں کو اپنے گروپ کی کمپنیوں کے حصص پر قرضے دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

About The Author