جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ: مساجد میں باجماعت نماز پر5اپریل تک پابندی

صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نےکہاکہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے فیصلہ علمائے اکرام اور ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیاگیاہے۔۔۔

کوروناوائرس کےپھیلاوکوروکنےکےلیےسندھ حکومت کابڑا فیصلہ ۔۔۔ مساجدمیں عام افرادباجماعت نمازادانہیں کرسکیں گے۔۔

فیصلہ تمام مکاتب فکرکےعلمائےاکرام اورطبی ماہرین کی مشاورت کےبعدکیاگیاہے۔۔۔ترجمان سندھ حکومت کہتےہیں کہ مسجدکےعملےسمیت پانچ افرادباجماعت نماز پڑھ سکیں گے۔۔۔شہری فیصلےکی پابندی کریں۔

کرونا وائرس کا خطرہ ۔۔۔
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ۔۔۔
سندھ حکومت نےستائیس مارچ سے پانچ اپریل تک مساجد میں نمازکے اجتماعات پرپابندی عائد کردی۔۔۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر
مساجد میں صرف تین سےپانچ افراد نماز ادا کرسکیں گے مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔۔۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کے سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علما کی مشاورت سے کیاگیاہے۔۔
صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نےکہاکہ ہاتھ جوڑکرگزارش کرتاہوں کہ مشکل فیصلہ ہےعوام ہماراساتھ دیں۔۔۔

صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نےکہاکہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے فیصلہ علمائے اکرام اور ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیاگیاہے۔۔۔

%d bloggers like this: