دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ادارہ صحت کا امریکہ کے ساتھ رویہ مناسب نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا امریکہ کے ساتھ رویہ مناسب نہیں۔

ڈبلیو ایچ او ہمیشہ چین کی طرفداری کرتا رہتا ہے۔

کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔

دو کھرب ڈالر کے کورونا پیکج سے امریکی معیشت کو سہارا ملے گا۔

امریکی صدر نے کانگریس پر بل جلد منظور کرنے پر زور دیا۔

About The Author