دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی امریکا میں بھی تباہ کاریاں جاری

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 247افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوگئےاور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 27 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی امریکا میں بھی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

امریکہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو ستینالیس افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔

جس کے ساتھ ہی امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ستائیس ہو گئی ہے۔

ایک روز میں تیرہ ہزار سے زائد نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو امریکی ریاستوں فلوریڈا اور ٹیکساس کو کورونا وائرس کے باعث بڑی تباہی کی زد میں قرار دے دیا ہے۔

ان دو ریاستوں کے علاوہ اب تک نیویارک، واشنگٹن، کیلیفورنیا، لووا اور لوزیینا کو بھی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔

About The Author