دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی نوبیل انعام یافتہ پروفیسر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے حوالے سے پوری دنیا کو خوشخبری سنادی

مائیکل لیوٹ نے چین کے بارے میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ چین فروری کے وسط میں اس صورتحال سے نکل آئےگا۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ جلدی آئے گا ۔اور ملک میں حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے۔

مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ وہ ان پیشگوئیوں کی حمایت نہیں کرتے جو یہ کہتےہیں کہ وائرس مہینے یا سالوں تک پھیلا رہ سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے متعلق اعدادوشمار بہت بتائے جارہےہیں لیکن اس کے پھیلاؤ میں کمی کی واضح علامات موجود ہیں۔

مائیکل لیوٹ نے کہا کہ وہ دنیا کے ہر مقام پر بحالی کی علامات دیکھ رہے ہیں۔

مائیکل لیوٹ نے چین کے بارے میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ چین فروری کے وسط میں اس صورتحال سے نکل آئےگا۔

About The Author