دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہزادہ چارلس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

برطانیہ کے اکہتر سالہ شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

شہزادہ چارلس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

علامات ابتدائی سطح پر ہیں۔کلیئرنس ہاؤس کی تصدیق ۔

وائرس کے باوجود شہزادہ چارلس بظاہر صحتمند نظر آرہے ہیں ۔

شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر کا ٹیسٹ منفی آیا۔

شہزادہ چارلس ان کی اہلیہ اور چھ ملازمین قرنطینہ میں چلے گے۔

ملکہ برطانیہ نے بیان میں کہا سب نے مل کر کورونا کو شکست دینی ہے

برطانیہ کے اکہتر سالہ شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پیر کے روز کروائے گے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کلیئرنس ہاؤس نے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی تصدیق کر دی ہے۔

شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کے علامات ابتدائی سطح کی ہیں ۔

شہزادہ چارلس وائرس کے باوجود بظاہر صحتمند نظر آ رہے ہیں۔

شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کے انکشاف کے بعد ان کی بہتر سالہ اہلیہ کمیلا پارکر کا بھی ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی آیا۔

برطانوی حکومت اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ کے ساتھ قرنطینہ میں چلے گے ہیں۔

کلیئرنس ہاؤس میں شہزادہ چارلس کے ساتھ رہنے والے چھ ملازمین بھی قرنطینہ میں چلے گے۔

شہزادہ چارلس چند ہفتوں سے عوامی میٹنگ میں مصروف رہے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے

اس دوران شہزادہ چارلس کورونا وائرس کا شکار بنے ہیں۔

شہزادہ چارلس عوامی میٹنگ یا تقریبات میں ہاری ملانے سے گریز و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کئے ہوئے تھے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے اور ان کے شوہر فلپ نے مشترکہ بیان جاری کیاکہ

اس مشکل کی گھڑی میں تمام برطانیہ نے متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے۔

About The Author