دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے شاہدرہ چوک پر ٹینکر سے گیس کی لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی

جو دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں پھیل گئی ،، اچانک شعلہ بھڑکا،، ایک دھماکے بعد پورا چوک آگ کی زد میں آ گیا

لاہور کے شاہدرہ چوک پر ٹینکر سے گیس کی لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی ،،

خوفناک آگ کی زد میں آ کر پینشن لینے آیا پینسٹھ سالہ واپڈا ملازم جاں بحق،،

ٹریفک وارڈن سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ،،،

آتشزدگی سے ملحقہ پیٹرول پمپ اور پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں موٹر سائیکلز اور رکشے راکھ کا ڈھیر بن گئے ،

شاہدرہ چوک پر کھڑے گیس ٹینکر سے اچانک گیس لیکج شروع ہوئی ،،،، جو دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں پھیل گئی ،، اچانک شعلہ بھڑکا،، ایک دھماکے بعد پورا چوک آگ کی زد میں آ گیا،،

بے رحم شعلوں کی لپیٹ میں جو بھی آیا ،، راکھ ہو گیا ،، واپڈا ملازم پینسٹھ سالہ سید زاہد عباس بینک میں پینشن لینے آیا تھا کہ زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ،،، ٹریفک وارڈن عالمگیر اور ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا

آگ نے ملحقہ پیٹرول پمپ کو جلا کر راکھ کیا ،، پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑی اٹھاسی موٹرسائیکلز، سو سے زائد رکشے اور سات کاریں بھی خاکستر کر دیں

لاک ڈاؤن کے باعث شہر کے مصروف ترین شاہدرہ چوک پر شہریوں اور ٹریفک کی کم تعداد کے باعث ،، ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ،، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ،،،

About The Author