سترہ سالہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو کورونا ہونے کا شک، کہتی ہیں ممکن ہے کہ انہیں کووڈ 19 تھا۔
انسٹا گرام پوسٹ پر گریٹا کا کہنا تھا کہ اب وہ ٹھیک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کے سفر کے بعد سے وہ خود کو بیمار محسوس کر رہی تھیں۔
سردی، گلے میں درد اور کھانسی محسوس کرنے پر 2 ہفتے خود کو تنہائی میں رکھا اور اب وہ ٹھیک ہیں۔
مزید کہا کہ کورونا کے لیے ٹیسٹ نہیں کرایا کیونکہ سوئیڈن میں یہ سہولت صرف ان کے لیے ہے جو نہایت بیمار ہوں۔
انہوں ے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وائرس کے خطرے کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ لاپرواہی سے دوسروں کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ بن سکتا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا