سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے کررونا وائرس سے بچاو اور اس کے علاج کے حوالے سے آن لائن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
کانفرنس میں دنیا کے نامور ڈاکٹرز نے کررونا وائرس کے حوالے سے اظہار خیال کیا، کانفرنس میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی شریک تھے۔
ڈاکٹرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کررونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جس طرح اج سعودی عرب میں کرفیو لگا کر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اسی طرح پاکستان کو بھی لاک ڈاون کیا جاے جبکہ اس کے برعکس وبا پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا۔
پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ کررونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
سعودی عرب میں مقیم 27 لاکھ پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ سعودی وزارت صحت کے اصولوں کے مطابق عمل کریں اور قوانین کا احترام کریں تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت کے بھی مشکور ہیں جس نے پی آئی اے کو خصوصی فلائٹ اپریشن کی اجازت دی اور ہمارے زائرین وطن روانہ ہوسکے۔
کانفرنس سے ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر اسد رومی، ڈاکٹر کرن کلام، ڈاکٹر سلیم انور اور ڈاکٹر یسین اختر نے کررونا وائرس سے بچاو اور اسکے علاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس