نئی دہلی(ساوتھ ایشین وائر) بھارتی وزیر اعظم مودی نے منگل کورونا وبا سے خطرات سے نمٹنے کے لیے عوام کو خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ منگل کو رات 12 بجے سے پورے ملک میں مکمل طور پر 21 دنوں کے لیے لاک ڈاون کا اعلان کیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بیماری کتنی تیزی سے پھیل رہی ہے.
اس کا اندازہ آپ اس اعداد و شمار سے لگا سکتے ہیں کہ آغاز کے دنوں میں ایک لاکھ تک پہنچنے میں اسے 67 دن لگے، جبکہ بعد کے ایک لاکھ لوگ لوگوں تک پہنچنے میں اسے محض 11 دن لگے۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ تین لاکھ لوگوں تک پھیلنے میں اسے محض تین دن لگے۔ اب آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ بیماری کتنی خطرناک ہے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار