کابل میں افغان رہنماؤں سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد امریکہ نے افغانستان کے لیے امداد میں کمی کا اعلان کر دیا
افغان رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان کی مالی امداد میں ایک بلین ڈالر تک کمی کا اعلان کیا۔
مائیک پومپیو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اس بات پر شدید افسوس ہے
کہ افغان رہنما اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کابل میں حکومت سازی پر اتفاق رائے پیدا نہ کر سکے۔
مائیک پومپیو کے مطابق ان کی اس ناکامی سے جہاں امریکہ اور افغانستان کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچا ہے،
وہیں اس سے افغان، امریکیوں اور اتحادیوں کی بھی بے توقیری کی جنھوں نے افغانستان کے لیے جانی اور مالی قربانیاں دیں ہیں۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
ترک کا طالبان سے افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
قندھار: شیعہ برادری کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 32 افراد ہلاک