نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کے خوف کے باوجود کچھ مثبت خبریں جو حوصلہ مند ہیں

ممکنہ ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع کیے جا چکے ہیں

دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے ہونے والے ہلاکتوں میں روزانہ اضافے کی خوفناک خبروں کے درمیان کچھ ایسی مثبت خبریں بھی ہیں جو حوصلہ مند ہیں ،، وہ خبریں کیا ہیں آئیے دیکھتے ہیں

کورونا وائرس کی شناخت پہلا مریض آنے کے بعد ہی ہو گئی تھی جس کے فوری بعد سائنسدان اس پر تجزیہ کرنے کے قابل ہو گئے

دنیا بھر میں آٹھ ٹیمیں ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور ممکنہ ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع کیے جا چکے ہیں

اب تک کورونا سے 70 فیصد لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اسی فیصد متاثرہ افراد میں اس کی اس کی علامات کم یا درمیانے درجے کی تھیں

چین میں جہاں سے وائرس کا پھیلاو شروع ہوا اٹھارہ مارچ کو پہلی دفعہ مقامی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

جنوبی کوریا میں بھی متاثرہ افراد میں کمی آئی ہے۔ وائرس کا اثر اب بھی محدود کیا جا سکتا ہے

عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ ممالک جنہوں نے حفاظتی اقدامات میں تیزی دکھائی

وہاں وائرس کا وسیع پیمانے پر پھیلاو نہیں دیکھا گیا۔ اس وقت ہاتھ صاف رکھنا دنیا کے پاس مہلک وائرس کے خلاف بڑا ہتھیار ہے

اس طرح سماجی دوری اپنا کر بھی وائرس کا پھیلاو محدود کیا جا سکتا ہے۔

About The Author