کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تقریبا 50 ارب روپے کا اکنامک پیکیج تیارکر لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے 50 لاکھ افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ماہانہ لیبر کے سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی، ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے ٹیکس کو 2 ماہ کے لئے معاف کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکولز کی فیسوں میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرتے ہوئے گریس وقت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ملز، بڑے اداروں کو دو ماہ کے بجلی بلز کو ایک سال کی قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ادویات، ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لئے حکومت پنجاب کے سپیشل اکائونٹ سے 12 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری