دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی اے کی طرف سے چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

چھوٹے روٹس کی پروازوں میں کوئٹہ، گوادر، بہاولپور، رحیم یارخان اورملتان سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد: قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی آے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے روٹس کی پروازوں میں کوئٹہ، گوادر، بہاولپور، رحیم یارخان اورملتان سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی شامل ہیں۔

ان تمام پروازوں کا شیڈول تبدیل نہیں کیا گیا۔

جب کہ کراچی اور سکھر کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

About The Author