دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

کورونا کے پہلے کیس کے رپورٹ ہونے کے بعد 66 روز میں تعداد ایک لاکھ تک پہنچی، گیارہ دن میں 2 لاکھ اور 3 لاکھ صرف 4 دن میں ہوئی۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے۔

جینیوا میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا کے پہلے کیس کے رپورٹ ہونے کے بعد 66 روز میں تعداد ایک لاکھ تک پہنچی، گیارہ دن میں 2 لاکھ اور 3 لاکھ صرف 4 دن میں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ وہ جی 20 ممالک کے سربراہان سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس اور آلات کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیں گے۔

About The Author