نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ریلویز  کا  ملک بھر میں ٹرین آپریشن مکمل طور پر  بند کرنے کا فیصلہ

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت می‍ں ویڈیو لنک اجلاس میں   مشاورت کی اور ٹرین آپریشن کو بند کرنے کی منظوری دے دی.

پاکستان ریلویز  نے  ملک بھر میں ٹرین آپریشن مکمل طور پر  بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ تمام ٹرینیں  آج رات 12 بجے کے بعد روک دی جائیں گی ملک بھر میں ٹرین آپریشن 14 روز کے لیے معطل  کیا جائے گا ۔

ذرائع کےمطابق ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ تمام صوبوں میں لاک ڈاون ہونے کے باعث  ہوگا  ، ریلوے کے اعلی افسران کی سفارش پر ٹرین آپریشن معطل کیا جائے گا  .

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت می‍ں ویڈیو لنک اجلاس میں   مشاورت کی اور ٹرین آپریشن کو بند کرنے کی منظوری دے دی.

حتمی اعلان    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی منظوری کے  بعد کرینگے ۔

اس سے قبل ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا تھا ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اس سے قبل 34  ٹرینیں بند کی گئی تھیں.

آج رات سے ملک بھر میں پسنجر, میل اور برانچ لائن ٹرینیں بند کردی جائیں گی، تاہم ریلوے کی تمام ڈویژنز اور دفاتر کھلے رہیں گے.

ریلوے کی تمام فریٹ ٹرینیں بھی معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔ ٹرین بندش کا اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی منظوری ک بعد کریں گے.

About The Author