دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، شیخ رشید

انہوں نے کہا ریلوے سے متعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں، کسی بھی ٹرین کو راستےمیں نہیں روک سکتے۔

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،

انہوں نے کہا ریلوے سے متعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں، کسی بھی ٹرین کو راستےمیں نہیں روک سکتے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا 46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ٹکٹس واپس کرنا پڑے تو نہیں کرسکیں گے، آج ٹرینوں سے متعلق فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج اعلان کروں گا، سفارشات لے کر جا رہا ہوں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی مشکلات میں سہارا بن جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک ٹرین 72 گھنٹے بعد واپس آتی ہے، رش والی ٹرینیں بند کر دیں مگر لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں، سندھ میں لوگ آنہیں رہے بلکہ جا رہے ہیں، 40 ٹرینوں پر بیشتر لوگ آج سندھ سے نکل جائیں گے۔

About The Author