دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
تین لاکھ81 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد سے افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا،، ایک روز میں 24سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، امریکہ میں مزید 29 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ہلاکتوں کی کل تعداد پانچ سو بیاسی ہوگئی۔
ایران میں مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ سو سے زائد ہوگئی ہے۔ جنوبی کوریا میں ایک سو بیس، انڈونیشیا میں انچاس، عراق میں 23 اور مصر میں انیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔۔
چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ