اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے پیش نظر 408 قیدیوں کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی اے این ایف، چیف کمشنر اسلام آباد، انسپکٹر جنرل پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ عدالت نے کہا کمیٹی کیسز کو الگ الگ دیکھ کر مطمئن ہو کر فیصلہ کرے،
عدالت نے کہا قیدیوں کی جانب سے کمیٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہوگا، اگر کمیٹی مطمئن نہ ہو تو قیدی رہا نہیں ہو سکیں گے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا امریکہ میں بھی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، اس صورت حال میں قیدیوں کو آئیسولیشن میں نہیں رکھا جا سکتا۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا پولیس کے حوالے سے کچھ اعتراضات ہیں ان کو سن لیا جائے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا قیدیوں کو بھی زندہ رہنے کا حق ہے، چیلنجنگ ٹائم ہے اس وقت بڑے فیصلے کرنے ہوتے ہیں، خواتین کو ابھی اس صورت حال میں جیل میں رکھنا ٹھیک نہیں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ