دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں 892افراد کورونا وائرس سے متاثر

خیبر پختون خوا سے اڑتیس، اسلام آباد سے پندرہ اور آزاد کشمیر سے ایک کیس سامنے آیا۔۔۔ملک میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی،

پاکستان میں کورونا سے 892 افراد متاثر ہوئے ہیں، دنیا بھر میں مریضوں کے لحاظ سے پاکستان 26   ویں نمبر پر آگیا۔

آٹھ مریض صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے۔ کورونا سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا۔

کیسز کی تعداد تین سو نناوے ہوگئی، پنجاب سے دوسو انچاس، بلوچستان سے ایک سو دس اور گلگت بلتستان میں اسی کیسز رپورٹ ہوئے،

خیبر پختون خوا سے اڑتیس، اسلام آباد سے پندرہ اور آزاد کشمیر سے ایک کیس سامنے آیا۔۔۔ملک میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہے۔

About The Author