دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دیدی

ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کیا گیا ہے۔

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کیا گیا ہے۔

وزیراعظم منگل کو تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے کاخیال رکھیں۔ دیہاڑی دار افراد کو مسائل نہیں ہونے چاہیں۔

اجلاس کے دوران معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا۔

About The Author