دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاک ڈاؤن: پنجاب پولیس کو خصوصی اختیارات مل گئے

سی سی پی او لاہور کی ایمرجنسی اختیارات کے تحت ایس پیز کو نئی ہدایات جاری

کورونا سے بچاﺅ:

سی سی پی او لاہور کی ایمرجنسی اختیارات کے تحت ایس پیز کو نئی ہدایات جاری

پولیس آرڈر کی دفعات 118، 119 اور 123 کے تحت اختیارات بروئے کار لائے گئے، ترجمان پولیس

لاہور میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے عوامی/ مذہبی اجتماعات پر پابندی رہے گی

پارکس، ہوٹلز، ریستوران، سڑکیں، جم، سنوکر کلب، تعلیمی ادارے کھولنے پر کارروائی ہوگی

اہم میڈیکل ادویات، ماسک، سینی ٹائزرز، جراثیم کش صابن ذخیرہ کرنے یا مہنگا بیچنے پر ایکشن ہوگا

پولیس افسران کورونا سے متاثرہ افراد کو معائنہ یا علاج کرانے کا پابند بنا سکیں گے، حکمنامہ

اے ایس آئی یا اس سے اوپر رینک کا پولیس افسر خلاف ورزی پر کسی کو بھی نوٹس جاری کرسکے گا

خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس افسر تھانے طلب کرکے پابندی کا حلف نامہ لے سکے گا، حکمنامہ

اے ایس آئی یا اوپر رینک کا پولیس افسر خلاف ورزی پر پولیس آرڈر کے تحت کارروائی کرسکے گا۔

About The Author