وزیراعلی سردار عثمان خان کی زیر قیادت حکومت پنجاب نےبھی چودہ دن کے لئے لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا،،
لاک ڈاون کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے،،
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبےکےعوام نےلاک ڈاوَن کی اپیل پربھرپورتعاون کیا،24مارچ سے6اپریل تک شاپنگ مالزاور عوامی مقامات بندرہیں گے
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی،میڈیکل اسٹورز،کریانہ اسٹورز،سبزی منڈی،فروٹ،دودھ،دہی شاپس کھلی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فوج اوردیگرسیکیورٹی ادارےحکومتی احکامات پرعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گھرمیں رہناہی کوروناسےبچاوَکاواحدراستہ ہے،
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد242ہے،غریب طبقےکیلئےامدادی پیکج کااعلان جلدہوگا،
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو