زندگی کی بقا کیلئے اہم 13 وٹامنز میں سے ایک انتہائی اہم وٹامن سی ہے۔ یہ خوبصورت جلد اور مضبوط قوت مدافعت پیدا کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہے۔
سب سے ذیادہ وٹامن سی ‘مالٹا’ اور لیموں میں پایا جاتا ہےاس کے علاوہ وٹامن سی مندرجہ ذیل سبزیوں اورپھلوں میں بھی پایا جاتا ہے:
میٹھی لال شملہ مرچ
بہت سے لوگوں کو وٹامن سی سے بھرپور اس سبزی کا علم نہیں ہوگا لیکن اگر اس کو اپنی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو ایک تو سبزی کا فائدہ اور دوسرا وٹامن سی۔
پپیتا
یہ مزیدار اور لذیذ پھل بھی وٹامن سی کا اہم ذریعہ ہے۔
براکلی
ایک اور سبزی جو کہ سرطان سے بچاو اور فائبر کے ساتھ ساتھ وٹامن سی سے بھی مالا مال ہے۔
سٹرابری
اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ شوگر کو قابو میں رکھتی ہے اور دل کی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔
پائن ایپل
یہ خوش ذائقہ پھل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے اور انفلیمیشن میں کمی کا باعث بنتا ہے اور وٹامن سی کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔
مندرجہ بالا تمام پھل اور سبزیاں مالٹے کے علاوہ وٹامن سی کے بھرپور ذرائع ہیں لہذا ان کو اپنی خوراک کا حصہ بنا کر خوش صحت اور توانا رہا جا سکتا ہے۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو