دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواتین سے زیادتی کے الزام میں سزا پانے والے ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وینسٹین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہاروی وینسٹین کو امریکی عدالت نے2 مقدمات میں جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا جس پر انہیں 23 سال کی قید سنائی گئی تھی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 68 سالہ ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وینسٹین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جس کے بعد ہاروی وینسٹین کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ہاروی وینسٹین کو امریکی عدالت نے2 مقدمات میں جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا جس پر انہیں 23 سال کی قید سنائی گئی تھی۔

وائن سٹائن پر 80 سے زیادہ خواتین جن میں چند مشہور و معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں نے جنسی طور پر نامناسب رویئے کے الزامات عائد کیے تھے۔

جن میں سے دو الزامات پر ہاروی وینسٹین نیویارک کی عدالت میں دو الزامات میں مجرم قرار پائے تھے

About The Author