پاکستان میں اب تک چھ افراد بشمول ایک ڈاکٹر کورونا سے وفات پا چکے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے پہلا مریض وفات پا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ 65 سالہ مریض کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد تفتان سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا اور اتوار کو تشویش ناک حالت میں اسے شیخ زید ہسپتال سے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
اس ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا سے متعلقہ ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
اس سے پہلے 3 مریض خیبر پختونخوا، 1 سندھ اور 1 بلوچستان میں ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے چھٹے فرد گلگت بلتستان میں کورونا کے متاثرین کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر تھے۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو