دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جرمنی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری مزید 1600 نئے مریض سامنے آگئے

جرمنی کی چانسلر اینجلا میرکل بھی وائرس کے شبہ میں اپنے گھر پر آئسولیٹ ہوگئیں انھوں نے پچھلے دونوں ایک کرونا مریض سے ملاقات کی تھی۔

جرمنی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری

VO
جرمنی میں کرونا وائرس سے متاثرین کا سلسلہ آج بھی نہ رک سکا مزید 1600 نئے مریض سامنے آگئےجس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 24000 سے تجاوز کرگئ ہے۔

جرمنی کی چانسلر اینجلا میرکل بھی وائرس کے شبہ میں اپنے گھر پر آئسولیٹ ہوگئیں انھوں نے پچھلے دونوں ایک کرونا مریض سے ملاقات کی تھی۔

آج اس مریض کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد میرکل نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری امور گھر سے انجام دیں گی۔

اس سے قبل آج انھوں نے اعلی ترین اجلاس میں وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت ترین اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

جرمنی میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 93 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

About The Author