برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت کورونا سے متاثر ہوئی تو فور اسٹار جنرل کمانڈ سنبھالے گا، امریکہ میں مارشل لا لگانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں،
امریکی فوجی قیادت کورونا وبا کے پھیلنے پر متبادل انتظام کی منصوبہ بندی کررہی ہے،
اگر سیاسی قیادت کورونا کا شکار ہوئی تو ملک میں مارشل لا لگایا جاسکتا ہے۔۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس کہتے ہیں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے کیلی فورنیا، واشنگٹن اور نیویارک میں نیشنل گارڈز تعنیات کئے جائیں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا،،،
امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کی وبا ظاہر ہوتے وقت چین کو ہمیں آگاہ کرنا چاہیے تھا، امریکی صدر نے کورونا کے مریضوں کو ملیریا کی دوائی استعمال کرنے کی تجویز دے دی،، کہا کہ مستقبل میں کورونا کے علاج کے لیے ویکسین بھی تیار کریں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ