نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ بھر میں آج رات سے 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ سارے دفاتر اور عوامی مقامات مکمل طور پربند ہوں گے،لوگوں کو غیر ضروری طورپر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اتوار کی دوپہر اعلان کیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کے لئے سندھ بھر میں لاک ڈاؤن رہے گا.

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ سارے دفاتر اور عوامی مقامات مکمل طور پربند ہوں گے،لوگوں کو غیر ضروری طورپر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی

مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ سیکیورٹی اداروں کو بتا دیا ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے ،ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے ہرشخص کےپاس شناختی کارڈ لازمی ہو،

انہوں بے کہا کہ گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی،لازمی سروسسز،اشیائےخورونوش کی سپلائی اور دکانیں کھلی رہیں گی ۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ صوبے میں کرفیو لگایا جا رہا ہے لیکن وزیر اعلی نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ کرفیو نہیں لگایا جا رہا لیکن لوگ اپنے گھروں میں بند رہیں.

تاہم، آج صبح اہم ملاقاتوں کے بعد حکومت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ لازمی ہے. وزیر اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ ملک میں لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا لیکن ملک بھر میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد لگتا یہی ہے کہ باقی ملک میں بھی سندھ کی طرح جلد لاک ڈاؤن نافذ کرنا ناگزیر ہوگا

About The Author