دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت نے صوبےکو لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دے دی

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے آئین کی شق 245استعمال کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو تشویشناک قرراردیتے ہوئے سندھ کو لاک ڈاون کرنے کی تجویز دے دی لاک ڈاون کس طرح ہوگا اس حوالےسے حتمی فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا ۔
گورنر سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کورکمانڈر کراچی ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر مشاورت کے بعد سندھ میں کم سے کم پانچ دن اور زیادہ سے زیادہ دوہفتوں کے لیے لاک ڈاون کی تجویز دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ کوروناوائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد بڑھ رہے جس کے باعث شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے کےلیے لاک ڈاون کرنا ناگزیرہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اتوار کی رات 12بجے سے لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وزیراطلاعات سندھ ناصرف شاہ کاکہناہے لاک ڈاون کرنے کےحوالےسے حتمی فیصلہ اآج ہونے والے اجلاس میں کیا جائےگ

لاک ڈاون سے پہلے یہ طے کرنا ضروری ہے لاک ڈاون کیا کیسے جائےگا۔ گھروں میں محسور افراد کو راشن پہنچانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب وزراعلیٰ سندھ نے کئے جانے والے فیصلےکےبعد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے رابطہ کیا اور انہیں ہنگامی صورتحا ل میں کئے جانے والے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے آئین کی شق 245استعمال کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ لوگ ملنا ملانا بند کردیں ،، تو اس کا پھیلاو روکا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہورہاہے، ، جس کی وجہ لوگوں کا ملنا جلنا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں ایک سو دو کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ساٹھ مقامی منتقلی کے ہیں۔ اگر متاثرہ افراد دیگر لوگوں سے نہ ملتے،، تو وائرس آگے نہ پھیلتا۔

About The Author