دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور دنیا بھر سے کورونا وائرس کی خبریں

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال، متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ جاری جبکہ اموات کا سلسلہ تاحال نہیں تھم سکا۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے امریکہ نے پاکستان کو تقریباً سولہ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے بھی آرمی چیف کو فون کرکے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹوئیٹ کی کہ یہ رقم یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا حکومتوں کے اشتراک سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ کو امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے فون بھی کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 264 ہو گئیں، وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکا پانچویں نمبر پر آ گیا۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی ۔امریکہ میں کیلیفورنیا کے بعد دیگر کئی ریاستوں نے بھی عام معمولاتِ زندگی معطل کرنے اور شٹ ڈاؤن کردیا ہے۔ ریاست فلوریڈا، نیو یارک اور الی نوائے میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا گیا۔امریکا میں ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولی 15 جون تک مؤخر کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طلبا کو بھی اسٹوڈنٹ لون میں 60 دن کی چھوٹ دے دی جبکہ قسطوں پر لیے گئے گھروں پر بھی مالکان کو کچھ عرصہ کا ریلیف دیا گیا ہے

امریکا میں اموات کے اضافے کے باوجود ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، امریکا بھر میں لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں۔

جبکہ نائب امریکی صدر مائیک پنس کے ایک ماتحت کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔

سیکرٹری پریس کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر مائیک پنس کا مریض سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

امریکہ نے رات 12 بجے سے 30 دن کے لیے میکسیکو اور کینیڈا سے متصل اپنی سرحد کے آرپار غیرضروری سفر پر بھی پابندی عائد کی ہے تاہم اس کا اطلاق تجارتی گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔

امریکی حکام نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ پابندی کے نفاذ سے قبل وطن واپس آ جائیں ورنہ ان کی واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

کورونا کا قہر اٹلی میں جاری ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سےہر نئے دن پہلے سے زیادہ تعداد میں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں اور نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اسپین میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ڈیڑھ ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مہلک وائرس نے مجموعی طور پر اکیس ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔ا طالوی حکام نے ملک میں لاک ڈاون میں توسیع کر دی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں کیلئے بستر نہیں ہیں روز سینکڑوں لوگ مر رہے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے عوامی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ساتھ ہی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست بھی کی ہے۔ برطانیہ میں تمام کلب، بار، ریستوران، سینما اور جم بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے اس دوران کام نہ کرنے والے ملازمین کو 80 فیصد تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فرانسیسی وزیر صحت کو پیرامیڈیکل اسٹاف اور ریٹائرڈ افراد کی گھروں میں دیکھ بھال کرنے والوں نے خط کے ذریعے وائرس سے ایک لاکھ رہائشیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا اور وزیر صحت سے فوری طور پر ماسک کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپین کی حکومت نے بھی بڑھتی اموات کے پیش نظر ملک میں تمام ہوٹلوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کا حکم دیا ہے

ہسپانوی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ فوج ایسے افراد کو پکڑے گی جو بلامقصد گھروں سے باہر پائے جائیں گے۔ جرمنی کی دوسری گنجان آباد ترین ریاست بوویریا ملک میں لاک ڈاؤن کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ جبکہ جرمن حکام کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج کی خدمات لینے پر غور کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں 12 سے 18 ماہ لگ سکتے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق دواساز کمپنیوں کی عالمی تنظیم کے نمائندوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں اعلان کیا ،، ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے وہ ادویات کی تیاری کے لیے طے شدہ قوائد و ضوابط میں نرمی لا سکتے ہیں تاہم ویکسین کی تلاش میں ٹیسنگ کے عمل میں جلد بازی نہیں کی جا سکتی۔ دوسری جانب روس کے شہر سائبیریا میں کورونا کی ویکسین کے جانوروں پر تجربات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا سے دوسری ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔ وزارت صحت امارات کے مطابق ہلاک ہونے والا78 سالہ شخص یورپ سے امارات آیا تھا، متحدہ عرب امارات میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید کی سزا ہوگی، اٹارنی جنرل حماد سیف الشمسی نے کہا ہے کہ جو بھی کورونا کے متاثرہ افراد ہیں وہ 14 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے ، اگر خلاف ورزی کی گئی تو پچاس ہزار سے ایک لاکھ درہم جرمانہ یا پانچ سال قید کی سزا ہوگی ۔۔ادھر دبئی میں جراثیم کش اسپرے کی بڑی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس ایران کو امریکی پابندیوں سے نہیں بچا سکتا ، ایران پر اس ہفتے مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی ،، امریکا نے ایران کو واضح پیغام دے دیا ،،، امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر جوہری اور علاقائی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے لگائی گئیں پابندیوں کا بنیادی ضرورت کے سامان سے کوئی تعلق نہیں ،، ایران نے امریکی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔

امریکی دختراوّل ایونکا ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں، صدر ٹرمپ نے کالجز کے انٹری ٹیسٹ منسوخ اور طلبہ کو قرضے واپس کرنے کیلئے مہلت بڑھادی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ گزشتہ ہفتے آسٹریلوی عہدیدار سے ملی تھیں، جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس کے بعد امریکی دختر اول قرنطینہ میں چلی گئی تھیں،،،ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے وائٹ ہاؤس پہنچیں،،وائٹ ہاؤس پہنچنے پر ان کا ٹمپریچر چیک کیا گیا۔ دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے ملک میں کالجز کے انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیئے،،،انہوں نے طلبا کی جانب سے لیے گئے قرضے کی واپسی میں طلبا کو ساٹھ دن کی چھوٹ دی ہے۔

یوکرین سے آئی فٹنس ٹرینر نتالیہ کا کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے اردو میں پیغام۔

نتالیہ کہتی ہیں کورونا سے گھبرانا نہیں، اسے ہرانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ورزش کیجئے، نتالیہ نے قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ایکسرسائیز کرکے بھی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی خوراک، ورزش اور مثبت رویہ قوت مدافعت میں اضافہ کرے گا۔

کورونا کے کھیلوں پر بھی وار جاری ہیں۔ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی ہے۔ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ برطانوی شہر شیفیلڈ میں اٹھارہ اپریل سے 4 مئی تک شیڈول تھی۔ ورلڈ اسنوکر ٹور کے مطابق اب چیمپئن شپ جولائی یا اگست میں منعقد ہوگی

کورونا کے کھیلوں پر بھی وار جاری شیفیلڈ میں ہونے والی ورلڈاسنوکرچیمپئن شپ ملتوی

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ شیفیلڈ میں 18 اپریل سے 4مئی تک منعقد ہونا تھی

ورلڈ اسنوکر ٹور کے مطابق چیمپئن شپ جولائی یا اگست میں منعقد ہوگی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تشویش ناک صورتحال کے باوجود انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی روآں برس میگا ایونٹ کیلئے تیاریاں معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں روایتی مشعل جاپان کے حوالے کردی گئی۔ جسے سابق اولمپکس خاتون پیراک اموتو نواکو نے وصول کیا۔ اس موقع پر سوائے چند اولمپکس آفیشلز کے کوئی موجود نہ تھا۔ سادہ تقریب میں شرکت کو شائقین کیلئے ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ اولمپکس مشعل آج ٹوکیو پہنچے گی جبکہ ملک میں سفر کا آغاز 26 مارچ سے شروع ہوجائے گا۔

کورونا وائرس سے بچاوَ ،ناسا نے خلائی راکٹ بنانے والے 2سینٹرزعارضی طور پر بند کر دیئے ،، ناسا کی راکٹ بنانے والے سینٹرز بند کرنے سے امریکی کے چاند پر جانے کے منصوبے کو دھچکہ لگا ہے ، رپورٹ کے مطابق ناسا میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، ناسا نے امریکی خلا بازوں کوچاند پر 2024 تک بھیجنا تھا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تشویش ناک صورتحال کے باوجود انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی روآں برس میگا ایونٹ کیلئے تیاریاں معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں روایتی مشعل جاپان کے حوالے کردی گئی۔ جسے سابق اولمپکس خاتون پیراک اموتو نواکو نے وصول کیا۔ اس موقع پر سوائے چند اولمپکس آفیشلز کے کوئی موجود نہ تھا۔ سادہ تقریب میں شرکت کو شائقین کیلئے ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ اولمپکس مشعل آج ٹوکیو پہنچے گی جبکہ ملک میں سفر کا آغاز 26 مارچ سے شروع ہوجائے گا۔

کورونا وائرس چینی وائرس ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کورونا کو چینی وائرس کہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافی سے تکرار ہو گئی ۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر ڈٹ گئے ۔ کہا وائرس چونکہ چین سے آیا ہے اسی لئے اسکو چینی وائرس ہی کہوں گا ۔ امریکی صدر نے شکوہ کیا کہ چین نے امریکی فوجیوں پر چین میں وائرس پھیلانےکا غلط الزام لگایا۔

About The Author